‎کالام سڑک کی انوکھی تعمیر، بیچ سڑک پتھروں کی ڈھیر سے گھنٹوں ٹریفک جام،لوگوں کو شدید مشکلات

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جون 2018ء) کالام سڑک کی تعمیر عوام کے لئے درد سر بن گیا۔ ٹھیکداروں نے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک طرف کالام سڑک پر کام انتہائی سست روی کا شکارہے، تو دوسری طرف ایک انوکھا طریقہ یہ اختیار کیا جارہا ہےکہ سڑک کے بیچ پھتروں کی ڈھیر لگادی جاتی ہے۔ جس کے باعث مقامی لوگوں اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو شدید گرمی اور روزہ کی حالت میں گھنٹوں تک کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button