آج کی خبریںسوات کی خبریں

کے پی فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، کئی ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کے پی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی ہدایات پر ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئی۔ مختلف دکانوں میں گوشت,مصالحوں اور چائے کو موقع پر ٹیسٹ کیا گیا۔ناقص صفائی پر کئی ریسٹورانٹس کو جرمانہ کیا گیا۔اس دوران رنگ والی چائے اور مصالحے کے نقصانات بارے آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ خوراک سے وابستہ مختلف کاروبار ریسٹورنٹس اور کریانہ کی دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی اورھدایاتی نوٹسز جاری کئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button