گورتئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گورتئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں صبح کی نماز کے لئے گھر سے مسجد جانے والے عمران کو پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کرنے کا الزام بھی تھا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button