ہالینڈ کی ملکہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزارت خارجہ اور نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہی ہیں جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔

ملکہ دورہ کےد وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔وہ مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو اسٹیٹ بنک کا منصوبہ ہے۔ ان کی پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت بھی متوقع ہے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button