یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button