آج کی خبریںسوات کی خبریں
14 کروڑ روپے کی لاگت سے مینگورہ کی تمام شاہراہوں پر سولر لائٹس نصب کئے کرنے کا منصوبہ
چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ 14کروڑ روپے کی لاگت سے مینگورہ کی تمام شاہراہوں پر سولر لائٹس نصب کئے جا رہے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیساتھ ساتھ عوام کو شاہراہوں پر روشنی کی سہولت میسر ہوسکی گی انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کئے یہ وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ عوام دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو ضرور موقع دیں گے اور بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں جائیں گے اور عوام کی فلاح و بہود پر مبنی ترقیاتی عمل جاری رکھیں گے۔