سوات کی خبریں
پانڑ، فضل حکیم نے گرلز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 جنوری 2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں نادار لڑکیوں کی سلائی و کڑھائی، ٹیلرنگ، بیوٹی پالر اور کمپیوٹر ٹریننگ کے حامل ہنی گرلز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کیا، جہاں داخلہ سے لے کر ایک اور دو سالہ ڈپلومہ تک ان لڑکیوں کی تمام تعلیم بالکل مفت ہو گی۔ مہمانِ خصوصی فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب میں نجی و سرکاری سطح پر لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے زیادہ سے زیادہ اداروں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بالخصوص یہاں کی لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی سطح پر منوایا ہے۔