کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے ایک اور ٹرک حادثے کا شکار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیراور خرابی کے باعث ایک اور ٹرک گرگیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹوں سے بھرا ٹرک کالام جارہا تھا کہ بحرین کے علاقہ ساتال کے قریب پل کی عدم تعمیر کی وجہ سے نیچے کھائی میں گر گیا،ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں ریسکیو نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button