ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے،ڈی پی او
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپنے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں کو توصیفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے منظم ٹریفک ایک مہذب اور بہترین صفات رکھنے والے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ٹریفک کو سڑکو ں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کا فرض عین ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک مہذب اور اچھے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانو ں کی حفاظت کیلئے بھی ضروری ہے ضلعی پولیس سربراہ نے دن رات ٹریفک انتظامات پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو کریڈ ٹ دیتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی ڈیوٹی پورے جذبے اور ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں آپ لوگوں کے اچھے اخلاق اور رویوں کی وجہ سے پچھلی عید پر پورے پاکستان سے سوات آنے والے سیاح سوات پولیس کی تعریف کر رہے ہیں جو محکمے کے لئے نیک نامی کا باعث ہے اور امید رکھتاہوں کے آئندہ کیلئے بھی اپنی ڈیوٹی نیک نیتی ایمانداری سے انجام دیکر سوات پولیس کا نام روشن کرینگے۔