آج کی خبریںسوات کی خبریں

سبزی منڈی منتقلی کا معاملہ گھمبیر،روزانہ 19 کروڑ کا خسارہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سبزی منڈی منتقلی کا معاملہ، کاروباری افرادکشمکش میں مبتلا، سبزی منڈی کاروبار خسارے کی نذر، روزانہ 20کروڑ روپے کا ہونے والا کاروبار اب ایک کروڑ روپے تک گرگیا، کاروبار کو روزانہ 19کرور روپے کاخسارہ، آڑھتی برادری قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے، غیر یقینی صورتحال کے باعث پانچ ہزار مزدور بھی بیروزگار ہوگئے، زمینداروں کا اڑھیتوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا، تفصیلا ت کے مطابق پرانی سبزی منڈی کی شہرسے باہر منتقلی کامعاملہ مزید گھمبیر ہوگیا، اور گذشتہ دومہینوں سے جاری کشمکش کی وجہ سے سبزی منڈی کاکاروبار شدیدخسارے کی نذر ہوگیاہے، پہلے 110 آڑھتی روزانہ کے حساب سے بیس کروڑ روپے کاکاروبار کیاکرتے تھے،ا ب صرف 19کروڑ روپے اڑھتی دونوں سبزی منڈیوں میں بمشکل روزانہ ایک کروڑ روپے کاکاروبار کررہے ہیں اور اس طرح سبزی منڈی کاروبار کوروزانہ کے حساب سے 19کرورڑروپے کاخسارہ اٹھاناپڑرہاہے، اور یہ صورتحال کاروباری طبقہ کے لئے پریشانی کاسبب بن رہے ہیں۔ اس کا براہ راست اثر غریب اور مزدور طبقہ پر ہوچکاہے اور گزشتہ دومہینوں سے جاری کشیدگی کی وجہ سے سبزی منڈی میں کام کرنے والے پانچ ہزار مزدور بھی بیروزگار ہوگئے، جس کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈ پڑگئے ہیں ادھر علاقے کے زمینداروں اورکسانوں کا بھی اڑھتیوں سے اعتماد اٹھ چکاہے، اور اب وہ اڑھتیوں پربالکل اعتماد نہیں کررہاہے کشمکش کے اسی صورتحال سے کاروبار پر منفی اثر پڑرہاہے۔ جو سوات میں کاروبار کو ایک بڑا اورشدید دھچکا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button