آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کا نو سالہ بچہ ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔ 25 ستمبر2017 ء) سوات کا رہائشی نو سالہ بچہ مبینہ طور پر ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقہ ارچالئی کے رہائشی نو سالہ انعام اللہ ولد شاد علی خان کو تیز بخار کی وجہ سے سیدو شریف اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر بخار سے افاقہ نہ ہونے کے باعث بچے کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کیا گیا،پشاور میں نو سالہ بچہ دوران علاج چل بسا،
ذرائع کے مطابق نو سالہ بچے کی لاش پیر کے روز آبائی علاقے پہنچادی گئی جہاں پر اُسے سپرد خاک کردیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نو سالہ بچے میں ڈینگی بخار کے آثارنمودار ہوئے تھے تاہم ابھی تک یہ بات معلوم نہ ہو سکی ہے کہ اس کے ٹیسٹ رپورٹ میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی یا نہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button