آج کی خبریںسوات کی خبریں
آزادی مارچ ٹرانسپورٹ مسئلہ،ٹرانسپورٹرز اور رہبر کمیٹی میں مذاکرات شروع
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمیعت علما اسلام کے آزادی مارچ میں ٹرانسپورٹرزکی جانب سے گاڑیاں نہ دینے کے بعد رہبر کمیٹی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں رہبر کمیٹی کی جانب سے خواجہ خان ، اعجاز خان ، فتحت اللہ ، ارشاد ، عبدالغفور ، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے رسول خان ، عبداللہ ، مکرم خان شریک ہیں، دونوں گروپوں کے درمیان مذاکرات جنرل بس سٹینڈ میں ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر جی ٹی روڈ کو بند کردیا جائیگا۔