خیبرپختونخوا حکومت نے بیت الخلا تلاش ایپ کا افتتاح کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے بتایا کہ پاکستان میں 79 ملین سے زیادہ لوگ ٹوائلٹ کی سہولت سے دور ہیں اور اس اسمارٹ فون ایپ سے اپنے قریب ترین سرکاری بیت الخلا کو تلاش کیا جاسکتا ہے جس سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے، اس ایپ کے ذریعے عوامی شکایات کو بھی سنا جائے گا۔

کامران خان بنگش نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو قابل عمل اور عوام کو با اختیار بنا رہے ہیں، صوبے کے تمام محکمہ جات کو ڈجیٹلائز کر رہے ہیں اور شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات تک رسائی دینے کے ہدف کے قریب ہیں، بہت جلد خیبرپختونخوا سروسز لوکیٹر ایپ بھی بنائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button