آج کی خبریںسوات کی خبریں
جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام تحفظ قران ریلی اور احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام تحفظ قران ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا،ریلی میں جے آئی یوتھ کے کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ تحصیل صدر سید ناصر شاہ،جماعت اسلامی یوتھ چپریال کے صدر سید صابر شاہ اورجماعت اسلامی یوسی چپریال کے صدر قاری حضرت عظیم نے کہا کہ ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی
کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر نے کی کوششوں کا تدراک کیا جائے ورنہ اس قسم کے ناپاک حرکتوں کانتیجہ خطرناک ہو سکتا ہے،انہوں قران پاک کی حر مت پر مر مٹنے والے نوجوان عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان نوجوان اس عظیم غازی کے پیچھے کھڑے ہیں۔