ماضی کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہم پر مسلط ہے، وزیراعلیٰ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،عوامی حقوق کیلئے وزارت اعلیٰ کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرونگا سوات سمیت پورے صوبے کیلئے ترقیاتی پلان ترتیب دیا گیا ہے سوات میں سمال انڈسٹریل زون کیلئے اراضی کا بندوبست کیا جا رہا ہے انڈسٹریز کیلئے ارزاں بجلی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔سپیشل پولیس فورس کو مستقل کیا گیا ہے آئندہ 15 یوم میں معاملہ حل ہو جائے گا مہنگائی کا احساس ہے لیکن ماضی کے حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے آج مہنگائی ہم پرمسلط ہے آئندہ پانچ ماہ میں اس پر بھی قابو پا لیا جائیگا صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کا پورا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے حجرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم اور دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ محمود خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ صوبائی حقوق کے حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اس کیلئے آخری حد تک جائیں گے اگر وزارت اعلیٰ کو چھوڑنا پڑا تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کا حق دینے سے انکار نہیں کیا اور وزیراعظم اس حوالے سے انتہائی مخلص ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبہ کے حقوق کے آمین ہے اور صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوات کے ترقی اور خوشحالی کیلئے اربوں روپے منظور ہوئے ہیں۔
سوات میں 500 بستروں کے ہسپتال، کالام اور مالم جبہ سڑکوں کی تعمیر کیساتھ ایکسپریس وے اور دیگر ترقیاتی منصوبے تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کو مستقل کیا گیاہے اورآئندہ پندرہ دنوں میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا شفافیت کے لحاظ سے صف اول پر ہے اور سرکاری بھرتیوں میں میرٹ کاخصوصی خیال رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوات، بونیر، دیر، شانگلہ، چترال ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سیایک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور مینگورہ شہر میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔