آج کی خبریںسوات کی خبریں
کورونا وائرس، سوات تبلیغی اجتماع 5 اپریل تک ملتوی
سوات( زما سوات ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے مشران اور تحصیل انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔تبلیغی جماعت کے مشران نے اجتماع کے پنڈال میں کام کو 5 اپریل تک ملتوی کردیا۔تاہم تبلیغی اجتماع کو منسوخ کرنے کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ۔ سوات کی تحصیل بریکوٹ میں اسٹنٹ کمشنر عباس خان افریدی اور تبلیغی جماعت کے مشران وقار خان،جوہرعلی خان و دیگر کے درمیان کورونا وائرس کی روک تھام اور تبلیغی اجتماع کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے ۔ تبلیغی جماعت کے مشران اس بات پر متفق ہوئے کہ 5 اپریل تک تبلیغی اجتماع کے پنڈال میں کام کو بند کردیا جائے گا جبکہ اجتماع کی باقاعدہ منسوخی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔