آج کی خبریںبین الاقوامی

ایران کا امریکا پر کورونا وائرس کی تیاری کا الزام، مدد کی پیشکش بھی مسترد کر دی

ایران(ویب ڈیسک) ایران نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکا کی تعاون کی پیشکش مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے امریکا نےمتعدد بار مددکی پیشکش کی ہے، امریکا کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش حیران کن ہے کیونکہ خود امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی قلت ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے ہوسکتا ہے کہ امریکا کی جانب سے مہیا کردہ دوائیں بیماری کو بڑھانے کا ذریعہ ہوں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکا پر اعتبار نہیں کر سکتے، شبہ ہے کہ کورونا وائرس امریکا نےتخلیق کیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائرس کو خاص طور پر ایران کے لیے تیار کیا گیا تاکہ ایرانیوں کا جینیٹک ڈیٹا حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے بھیجے ہوئے ڈاکٹر اور دیگر عملہ شاید اس لیے ایران آئے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ انہوں نے جو وائرس انسانوں میں پھیلایا ہے اس کا زہر ایران میں کتنا کارآمد ثابت ہوا ہے ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا پر قابو پانے کے لیے امریکا کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کورونا وائرس سمیت ہرقسم کے بحران سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار 685 افراد ہلاک اور 21 ہزار 685 متاثر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button