مینگورہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، عوام تشویش کا شکار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، کانجوٹاون شپ کے بعد اب چوروں نے مینگورہ شہر کا رخ کرلیا ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہوجاتی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محلہ عثمان اباد بنڑ کے دینی مدرسہ کے معلم کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھا، جس سے پولیس ابھی تک لاعلم ہے ، جبکہ دو دن قبل سیدو شریف سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھے، مینگورہ شہر خصوصا اور ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں کو ناکام بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس کی کارروائیاں نا ہونے کے برابر ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button