آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کورونا وائرس کے مزید سات کیسز،تعداد222ہوگئی،مزید سات افراد صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد222ہوگئی،مزید سات افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد63 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق کوٹہ بریکوٹ،منگلور،خوازہ خیلہ،شاہدرہ وتکے اور رنگ محلہ سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 1330کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں924 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ184 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔مزید سات افراد کی صحت یابی کے بعد ضلع بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد63 ہوگئی ہے جبکہ اب تک14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button