سوات، نجی صحت مراکز کے خلاف ہیلتھ کئیر کمیشن کا کریک ڈاؤن جاری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، ڈینٹل کلینک،ایکسرے اور صحت مراکز سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل19عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے۔ خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سینئرانسپکٹر سعید الرحمن،انسپکٹر فیض علی خان کی قیادت میں بریکوٹ،شاہ ڈھیرئی، دیولئی،کالا کلے،سرسینئی میں موجود نجی صحت مراکز کاخیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 کے تحت اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران کل40 نجی مراکز صحت کا وزٹ کیا گیا،ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی 19 عطائی ا پنے نام نہاد صحت مراکز بند کرکے رفو چکر ہوگئے جبکہ4 کو سیل کیا گیا۔عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔