انتظامیہ کچھ بھی کرلیں سکول کل ہی کھلیں گے، بچے تیار،والدین نے بھی حامی بھر لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انتظامیہ اعلانات کرتی رہ گئی جبکہ بچوں نے سکول جانے کی تیاری مکمل کرلی، 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھلنے کے لئے تیار، انتظامیہ نے سکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی۔ سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں لاوڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کئے گئے کہ تمام ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے لہذہ بچوں کو سکول نا بھیجے ،دوسری جانب بچوں نے سکول کی تیاریاں مکمل کرلی،  سکول جانے کے لئے بچے بے تاب نظر آرہے ہیں جبکہ بچوں کے والدین نے بھی انتظامیہ کے اعلانات کو نظر انداز کرکے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔پی ایس ایم اے کے مطابق کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انتظامیہ کو جو کرنا ہے کرلیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button