بحرین ،آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ توروال میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے توروال میں بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button