آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں جمیعت علماء اسلام کاحکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ میں جمیعت علماء اسلام کی جانب سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مینگورہ شہر کے گرین چوک میں جمیعت علماء اسلام ضلع سوات کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرے میں حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر شرکاء ریلی کی شکل میں گرین چوک سے سوات پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین سے خطاب میں ضلعی قائدین نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے، پی ڈی ایم ا راستہ روکنے کے لئے کورونا کا بہانہ ڈھونڈا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button