سوات کے صحافیوں میں اختلافات برقرار، برادری دو گروپوں میں تقسیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے صحافیوں میں اختلافات برقرار، ایک دن میں دو الیکٹرانک میڈیا ایسوی ایشنزکے انتخابات،پریس کلب انتخابات میں ایک گروپ نےکاغذات تک جمع نہیں کرائے۔ گزشتہ روز سوات پریس کلب میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کے ایک گروپ نے کاغذات تک جمع نہیں کرائے جس کے بعد ایک گروپ بلا مقابلہ منتخب ہوگیا۔کاغذات نامزدگی جمع نا کرانے والے گروپ کے صحافیوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا اور خیبر نیوز کے نمائندے سعید الرحمان کو صدر اور شہزاد نوید کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔اسی طرح آج سوات پریس کلب میں بھی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف اور سابق چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم کو صدر منتخب کرلیا گیا۔سوات میں صحافی برادری آپسی اختلافات کی وجہ سے دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور اپنے اپنے ایسوسی ایشنز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔