امانکوٹ، آتشزدگی پر گیارہ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، ریسکیو کے 6 جوان بے ہوش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )امانکوٹ اکا خیل مارکیٹ کے اندر روئی اور کپڑے کے کارخانے اور گودام میں آتشزدگی پر 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو 1122 کے 6 جوانوں کی دوران آپریشن حالت غیر ہوئی جن کو موقع سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اپریشن میں 2 لاکھ 80 ہزار لیٹر سے زائد پانی اور 2 ہزار لیٹر سے زائد فوم بھی استعمال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کارخانے میں آتشزدگی بجلی شارٹ سرکٹ سے ہوئی تھی جبکہ ریسکیو ٹیم نے دیگر علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button