آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف پولیس کا خواتین ملزمان پر تشدد، ویڈیو وائرل ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف پولیس کی جانب سے چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر سر عام تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین کو تھپڑ اور لات مارے جا رہے ہیں۔ تشدد کے بعد خواتین کو پولیس موبائل میں ڈالا گیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں خواتین ملزمان کو گالیاں بھی دی جا رہی ہے جو ویڈیو میں سنائی جا سکتی ہے۔گزشتہ دنوں پولیس نے چوری کے الزام میں مسماۃ رخسانہ زوجہ علی خان، مسماۃ محبوبہ زوجہ سلیمان، مسماۃ حضرہ زوجہ اقبال سکنہ بنوں حال بٹ خیلہ کو گرفتار کر لیاتھا، گرفتارخواتین گروہ سے مال مسروقہ 19تولے سونا اور 99ہزار نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔.

Related Articles

Loading...
Back to top button