آج کی خبریںسوات کی خبریں

طلبہ یونین پر پابندی کے خلاف اسلامی جمیعت طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ کے زیر اہتمام طلبہ یونین پر پاپندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر نعروں کی گونچ میں مکانباغ پہنچا۔ حتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت طلبہ ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم فرہاد، نعیم بریال، ضیاء، عدنان انیس گل اور ابدالی نے کہا کہ طلبہ یونین پر پاپندی ہر گز قبول نہیں جلد ازجلدطلبہ یونین کو بحال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اپنے لئے ایک یونین بنایا ہے جس کے تحت وہ کام کررہے ہیں اور یونین ہر شہری کا قانونی حق ہے جو ہم سے چھین لیا گیا ہے یہ ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین بحال کیا جائے اور الیکشن کرائے جائیں، اگر ہمارا یہ جائز مطالبہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے جو مطالبات منظور ہونے تک جاری رہیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button