آج کی خبریںسوات کی خبریں
رنگ محلہ میں خاتون کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے نشانات نہیں ملے،پولیس
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) رنگ محلہ میں جاں بحق خاتون کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے، خاتون کے دس اعضاء کو ٹیسٹ کے لئے پشاور بھجوادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ میں بتیس سالہ رشیدہ نامی خاتون کی موت ہوئی تھی ،خاتون کے گھروالوں نےموت کا الزام جنات پر لگایا تھا۔پولیس نے انکوائری رپورٹ درج کی تھی اور کیس کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے، خاتون کے دس اعضاء کو مزیدتفصیلی ٹیسٹ کے لئے پشاور بھجوادیا گیا ہے اور اُس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔