مدین میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگیا، پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں سوار شاہ کرم اور اس کا بیٹا شوکت جہان موقع پر جاں بحق جبکہ آصف نواز زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق علاقہ قندیل اور ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button