آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین ڈکیتی واقعہ، چار نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ قندیل میں سیاحوں کو لوٹنے کے واقعے میں مدین پولیس نے مردان کے چار افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا ہے، چار ملزمان میں محمد ہاشم، سید قادر، وقاص اور نجیب الرحمن شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 48گھنٹے بعد مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مدین کے علاقہ قندیل میں سیاحوں کو لوٹا گیا تھا جس کے ایک گھنٹے بعد پولیس نے کبل کے مقام پر چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button