سابق ایم پی اے محمد امین جماعت اسلامی مینگورہ کے امیر منتخب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی ضلع سوات کے سابق امیر محمد امین کو جماعت اسلامی مینگورہ کا امیر منتخب کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے پی کے 5 اور جماعت اسلامی ضلع سوات کے سابق امیر محمد امین کو مینگورہ جماعت اسلامی کا امیر منتخب کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محمد امین کی دوبارہ امیر منتخب ہونے پر سیاسی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button