افغانستان کی موجودہ حالات سے پاکستان کو خطرہ ہے، ایمل ولی خان
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اس لئے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے کترا رہی ہے افغانستان کی موجودہ حالات سے پورے پاکستان کو خطرہ ہے، ہنی مون کے بعد طالبان کے اثرات عوام کو نظر آنا شروع ہو جائیں گے، عوامی نیشنل پارٹی آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے جبکہ موجودہ حکومت تنقید برداشت کرنے کی بجائے میڈیا کو دبا رہی ہے اے این پی میں شامل ہونے والی سابق ایم این اے مسرت احمد زیب کو این اے تھری سوات کا ٹکٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں ان مشینوں کی خریداری کی رقم غریب عوام پر خرچ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید وشریف سوات میں سابق ایم این اے اور شاہی خاندان کی بہو مسرت احمد زیب کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسرت احمد زیب کے بیٹے اور ن لیگ یوتھ کے مرکزی نائب صدر میانگل عمر فاروق اور دیگر افراد نے بھی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے انہیں پارٹی کیپ پہنائیں تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب خان، مسرت احمد زیب نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی رہنما واجد علی خان، شیر شاہ خان، ڈاکٹر سلیم خان، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، ایم پی اے وقار احمد خان، سابق صوبائی اُمیدوار عاصم خان، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، تحصیل بابوزئ صدر نادر شاہ خان، عبدالمالک، خواجہ محمد خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان بابا کے والی سوات سے خصوصی تعلقات تھے، شاہی خاندان کی اے این پی میں شمولیت سے دلی خوشی ہوتی، ہم ہمیشہ اس خاندان کو عزت واحترام میں ہے اورپختونوں کی بھرپور خدمت کرینگے موجودہ حکمرا ن سیاسی نہیں بلکہ غلاموں کے غلام ہیں جبکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اورجمہوریت پریقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سیاسی نہیں بلکہ غلاموں کے غلام ہیں جبکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اورجمہوریت پریقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی، ناروامہنگائی اوربدامنی کیس واکچھ نہیں دیاغریب عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں عوام خود عوامی نیشنل پارٹی کے سابق حکومت اورموجودہ حکومت کاموازنہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کافیصلہ مستردکرتے ہیں جہانزیب کالج سوات کی پہچان ہے اسکی نجکاری کومستردکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات کیلئے بھی تیارہے۔ اورآئے روز لوگ اے این پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں آنے والا دورعوامی نیشنل پارٹی کاہے۔