آج کی خبریںسوات کی خبریں
منگلور بشبنڑ میں غریب خاندان پر تشدد، فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ بشبنڑ میں بااثر افراد کی جانب سے غریب خاندان پر تشدد اور ان کے گھر کو مسمار کرنے کے خلاف ڈیڈک چئیرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ بشبنڑ میں غریب خاندان اور خاص کو خواتین پر تشدد ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی فوری انکوائری کی جائے گی اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، ظلم و نا انصافی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔