سوات میں غیر مقامی پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن، متعدد گرفتار کرکے ضلع بدر کردئے گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربابوزئی اصغر سورانی نے مینگورہ پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ہمراہ مکان باغ، نشاط چوک، چینہ مارکیٹ، حاجی بابا چوک، صرافہ بازار، مین بازار، وتکے بازار، وتکے اڈہ، بائی پاس چوک اور ملحقہ علاقوں میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کیا، پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن بنڑ اور مینگورہ منتقل کر دیا گیا، کارروائی کی زد میں آنے والے پیشہ ور گداگروں میں زیادہ تر غیر مقامی تھے، گرفتار ہونے والے پیشہ ور گداگروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،پولیس سٹیشنز میں ضروری کارروائی کے بعد غیر مقامی گداگروں کو ضلع بدر کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان صاحب نے سوات کو پشہ ورانہ گداگروں سے پاک کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہے کہ یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک سوات ان پیشہ ورانہ گداگروں سے پاک نہ ہو۔