وزیراعلیٰ محمود خان کا پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکبا دی اور ان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے اتفاق پر خوشی کا اظہار کیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے مینگورہ میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کی فاتحہ خوانی کے موقع پر سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہا کہ سوات کے صحافیوں نے سخت حالات میں علاقے کی خدمت کی اس موقع پرسوات پریس کلب کے صدر سعید الرحمان نے وزیراعلی خیبر پختوں خوا کو پریس دورے کی دعوت جس کو انہوں بخوشی قبول کرلی، ملاقات کے موقع پر سوات پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین سعیدالرحمان، یونین کے صدر محبوب علی، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان، یونین کے جی ایس سلیم اطہر ایگزیکٹوکونسل کے ممبران غٖفورخان عادل، شیرین زادہ، سینئرنائب صدر فضل خالق خان سینئر صحافی سید شہاب الدین، شاہ اسد علی، شہزاد عالم اور مراد علی شامل تھے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button