آج کی خبریںسوات کی خبریں

رواج نامہ سوات کی جدید شکل، ڈپٹی کمشنر نے اعزاز اپنے نام کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے رواج نامہ کتاب کو  جدید شکل میں شائع کرنے کا اعزاز اپنے نام کر دیا۔رواج نامہ ایک لحاظ سے غائب ہوچکا تھا مگر ڈپٹی کمشنر سوات نے دیگر انتظامی امور کے ساتھ ساتھ رواج نامہ کو ایک خوبصورت انداز میں شائع کرکے نوجوان نسل کے لیے ہمشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے رواج نامہ کے حوالے سے خیبر نیوز کے بیورو چیف اور سوات پریس کلب کے چئیرمن سعید الرحمن سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواج نامہ جدید ریاست سوات کی تاریخ ہے اور یہ ریاست سوات کے حکمران کے صادر کئے گئے جملہ احکامات، ہدایات، فیصلے اور مشیروں کی اقدامات کی ایک دستاویز ہے جو نوجوان نسل کے لیے کافی اہم ہے کہ وہ ریاست دور سے اپنے اپ کو با خبر رکھنے کے لیے رواج نامہ ضرور پڑھیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button