شریف آباد میں فائرنگ، ایک جاں بحق، راہگیر زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ شریف آباد میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شریف آباد میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ  ہوئی جس میں ظفر علی ولد ظاہر شاہ جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں سنگین،حضرت علی،تیمور،ارشد علی اور نثار شامل ہیں، دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button