آج کی خبریںسوات کی خبریں

یونیورسٹیوں کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اپر اور دیر لوئر میں قائم یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور زیر تعمیر یونیورسٹیوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو یونیورسٹیوں سے متعلق مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ترقیاتی کاموں میں بروقت پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہنا تھا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کیں اور کہنا تھا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اراضی کے حصول میں یونیورسٹیوں کو معاونت فراہم کرے تاکہ ترقیاتی کام تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹیوں کو درپیش مشکلات کا ہر صورت حل نکالا جائے گا اور متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے چترال یونیورسٹی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی کہ یونیورسٹی منصوبے پر پیشرفت یقینی بناتے ہوئے پروجکٹ کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال ضلع کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button