اساتذہ پر پولیس کا تشدد، سوات بار ایسوسی ایشن کی مذمت،مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات  اساتذه کے پرامن احتجاجی مظاهرے  پر پوليس کے بدترين تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےاور  اس پر گهرے غم کا اظهار کرتی هے۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات سلیمان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وکلا برادری معماران قوم کے ساتھ همدردي کا اظهار کرتی هے،مزيد يه که اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے پرامن احتجاج کرنا پاکستان کے هر شهری کا آئینی حق هے۔سوات بار ايسوسی ایشن پرامن اساتذه پر تشدد کرنے والوں کےخلاف قانونی کاروائی کا مطالبه کرتی هے اور حکومت سے اساتذه کےجائز قانونی مطالبات فی الفور تسليم کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button