آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف کے 14 کارکنان کو ضمانت قبل ازگرفتاری مل گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے 14کارکنان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو گئی،ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دی ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ پولیس اسٹیشن میں مراد سعید کے بھائی کلیم سعید، پارٹی ترجمان صلاح الدین،سٹی مئیر کے سیکرٹری وقار،اجمل خان،فضل رحمان اور سابقہ ضلع کونسلر ابن امین سمیت 14 کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بی بی اے کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ سہیل سلطان نے کیس کی پیروی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button