آج کی خبریںسوات کی خبریں

کڈنی اسپتال میں ہاتھا پائی، اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایم ایس کو تبدیل کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں میاں گل عبدالحق کڈنی اسپتال منگلور میں ایم ایس کے دفتر میں ہاتھاپائی کے بعدایم ایس سمیت دیگرعملہ کے خلاف مقدمات کا اندارج کرلیا گیا،راتوں رات ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی شاہ کو تبدیل کردیا گیا جبکہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر گوہرایوب کو اپنے عہدے پر برقر ار رکھا گیا ہے۔اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیر کے روز علامتی ہڑتال کرکے احتجاج کرتے ہوئے اثرورسوخ کی بنیادپر ایم ایس کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی شاہ نے 4اگست کو پولیس اسٹیشن منگلور کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس کے متن میں کہاگیا کہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر گوہرایوب نے دفتر آکر میرے ساتھ تکرار شروع کی اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر فضل سبحان نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جس پر اس نے اس پر حملہ کیا اور کپڑے پھاڑ دئے،مراسلے پر تھانہ منگلور میں ڈاکٹر گوہر ایوب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسی رات ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی شاہ کو او ایس ڈی بناکر ان کی جگہ ڈاکٹر شرافت بلند کو ایم ایس بنادیا گیا۔اگلے ہی روز ایم ایس ڈاکٹر ممتازعلی شاہ،ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر دفضل سبحان اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی مقدمہ میں نامز د کیا گیا، ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی شاہ کے تبادلے کے خلاف اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیر کے روز دو گھنٹے تک علامتی ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا اس واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے،ڈاکٹروں نے منگل کے روز بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button