آج کی خبریںسوات کی خبریں
سانحہ مدین، پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف بڑے اپریشن کا آغاز کردیا گیا،پولیس نے باقاعدہ گرفتاریاں شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک محلے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد گرفتارکر لئے گئے جبکہ رات بھر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان کی شناخت ویڈیوز کی مدد سے کی جارہی ہے ۔ 20جون کو مشتعل ہجوم نے مبینہ قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو ماردیا تھاہجوم نے تھانے کو آگ لگائی تھی ،ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق اب تک 23 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید چھاپے جاری ہے ۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔