آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ بالاسور میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی۔۔۔
مٹہ: علاقے بالاسور میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اعتبار خان کے گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی عوام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق مکان کے مالک کا 6 سے 7 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔
متاثرہ مالک مکان اعتبار خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔