آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: فضاگٹ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، تین افراد زخمی

سوات: فضاگٹ کے مقام پر دو سوزوکی گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تمام زخمی افراد کا تعلق سیر تلیگرام گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تصادم کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی کچھ وقت کے لیے متاثر رہی، تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔ 

Related Articles

Loading...
Back to top button