آج کی خبریںخیبر پختونخواہ
کوہاٹ: تانڈہ ڈیم کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے دو اہلکار جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زاہد اور مصطفیٰ شامل ہیں، جو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔