آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ: جعلی کولڈ ڈرنکس کے خلاف کارروائی، ٹرک برآمد

سوات: مینگورہ شہر میں جعلی کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ٹرک جعلی مشروبات سے برآمد کرکے ضبط کر لیا۔ جعلی کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا جبکہ ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ارحم مختار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید عمران علی شاہ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ حکام نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مضر صحت مصنوعات تیار یا فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button