آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزراء کو باقاعدہ طور پر قلمدان سونپ دیے۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں محکموں کی تقسیم مکمل کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزراء کو باقاعدہ طور پر قلمدان سونپ دیے۔ اس سلسلے میں محکمہ انتظامی امور کے کابینہ وِنگ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مینا خان آفریدی کو محکمہ بلدیات (لوکل گورنمنٹ)، ارشد ایوب کو ابتدائی و ثانوی تعلیم، فضل شکور کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، امجد علی کو ہاؤسنگ، جبکہ آفتاب عالم کو محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

مزید برآں فخر جہان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریاض کو آبپاشی، اور حلیق الرحمن کو محکمہ صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اسی طرح عاقب اللہ کو ریلیف، فیصل ترکئی کو محنت (لیبر) کا محکمہ جبکہ مزمل اسلم کو مشیر برائے خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button