آج کی خبریںسوات کی خبریں
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے سوات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز جاری کردیے۔

سوات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات میں ٹریفک نظام، سیاحتی رابطوں اور سفری سہولیات کی بہتری کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق خوازہ خیلہ بائی پاس روڈ منصوبے کیلئے 600 ملین روپے جبکہ مینگورہ کانجو روڈ فلائی اوور اور مینگورہ بائی پاس و کانجو چوک فلائی اوورز منصوبوں کیلئے 100 ملین روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق فنڈز کی فراہمی سے منصوبوں پر تعمیراتی کام میں تیزی آئے گی، واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوگی جبکہ تاخیر اور لاگت میں اضافے سے بھی بچاؤ میں مدد ملے گی۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے سوات میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے، سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور مقامی تجارت و علاقائی روابط میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔



