آج کی خبریںسوات کی خبریں
شکردرہ واقعہ: ڈی پی او سوات کا سخت نوٹس، ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار معطل

سوات () شکردرہ میں پیش آنے والے واقعے پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ شکردرہ کے ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او اور محرر کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا ہے۔
سوات پولیس کے مطابق معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی انویسٹی گیشن سوات کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو واقعے اور متعلقہ اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پولیس کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



