آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر شکردرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مختلف علاقوں میں سرچ اور سنیپ چیکنگ

سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی حالات اور تحفظِ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ شکردرہ کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی اپر سوات شوکت علی کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں ایس ڈی پی او مٹہ سرکل حبیب شاہ، ایس ایچ او تھانہ شکردرہ یار محمد، آپریشن پولیس، ڈی ایس بی، بی ڈی یو اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر خان تنگے، تاوس اور باورو سر سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں سنیپ چیکنگ بھی کی گئی اور آمد و رفت پر نظر رکھی گئی۔

پولیس حکام نے علاقے کے مشران سے ملاقاتیں بھی کیں اور جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں بروقت اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button